کمپنی کا تعارفEnglish

روپالی گروپ



روپالی گروپ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں ایک مضبوط اور معروف کارپوریشن ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کےلئے خام مال کی پیداوار میں ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔گروپ کی توجہ متنوع کاروباری مفادات پر ہے جو کہ مینو فیکچرنگ، درآمدات، برآمدات اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دائرہ کار میں مختلف مصنوعات یعنی کپڑا اور کپڑے کی مختلف النواع کی خام مال کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔اس طرح گروپ ٹیکسٹائل کی مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ کا کثیر حصہ جس میں Knitting، ویونگ، بیڈ شیٹ، واٹر جیٹ شامل ہیں کو کامیابی سے پورا کررہی ہے۔

تیس سال سے زائد تجربہ کا حامل ، روپالی گروپ پولیسٹر فلامنٹ یارن (PFY) اور اعلیٰ کوالٹی کا پولیسٹر سٹیپل فائبر (PSF) بنانے کا ایک منفرد ادارہ بن گیا ہے۔فیراستہ فیملی کے زیرِ انتظام روپالی گروپ نے ترقی پسند نقطہ نظر کے تحت سونیری بینک قائم کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔روپالی گروپ نے 90 کی دہائی کے آغاز میں سونیری بینک کی بنیاد رکھی اور گروپ کے بانی سپانسرز کی سالہا سال کی انتھک محنت سے آج سونیری بینک پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں شامل ہو گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں توانائی کی پیداوار میں کمی اور توانائی کے قدرتی وسائل کی کھپت سے مینوفیکچرنگ کی صنعت شدید بحران کا شکار ہے۔توانائی کی مُسلسل فراہمی کےلئے گروپ نے کوئلے سے توانائی حاصل کرنے کی منظم منصوبہ بندی کی ہے۔اِ س سے ہماری تمام مینوفیکچرنگ کی سہولیات کو مکمل طور پر خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔

اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی ساکھ اور معیار کی بُنیاد پر کاروبار کرنا اس گروپ کا بُنیادی فلسفہ ہے۔